جوبلی ہلز میں بی جے پی لیڈر کے قتل کی واردات

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز میں بی جے پی لیڈر کا قتل کردیا گیا۔ قاتلوں نے لڑکی کے ذریعہ جال میں پھانس کر رامو کا قتل کردیا۔ رقمی لین دین اور ناجائز تعلقات قتل کی وجہ تصور کی جارہی ہے۔ رامو، ناگر کرنول سے تعلق رکھتا تھا جو بی جے پی سے وابستہ تھا ۔ رامو رئیل اسٹیٹ تاجر تھا۔ کل تقریباً 10 افراد نے رامو کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور قاتلوں نے رامو کے عضو تناسل کو بھی کاٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق رامو کا منی کنٹھا نامی شخص سے پیٹ بشیرآباد میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ قتل کے بعد منی کنٹھا نے رامو کے ساتھی کو ویڈیو کال کرکے اطلاع دی۔ رامو کو لڑکی کے ذریعہ فون کرکے بلایا گیا اور پانچویں منزل پر قتل کردیا گیا۔ع