حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جوبلی ہلز میں ایک کار نے چیک پوسٹ چوراہے پر ٹریفک پولیس بوتھ کو ٹکر دے دی ۔ تاہم اس وقت بوتھ میں کوئی موجود نہیں تھا بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے جوبلی چیک پوسٹ سے گذرنے کے دوران بوتھ کو ٹکر دیدی ۔ حادثہ کے فوری بعد ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ اطلاع کے ساتھ پولیس نے فوری جمعیت کے ساتھ پہونچکر فوری چوراہے سے گاڑی کو ہٹادیا ۔ اور اس مصروف ترین چوراہے پر ٹریفک جام ہونے نہیں دیا ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کا سبب بنی بی ایم ڈبلیو گاری ملک جیمس اینڈ جویلرس کے نام سے رجسٹرڈ ہے ۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی پر جرمانوں کی جانچ کی جس سے پتہ چلا کہ بی ایم ڈبلیو گاڑی پر دو ٹریفک چالانات ہیں ۔ ڈرائیور نشہ کی حالت میں ہونے کے سبب حادثہ ہوا ۔ تاہم اس خوفناک حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع