جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپورکے مریاہو کوتوالی علاقے میں جمعرات کی صبح معمار آئین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور بھگوان گوتم بودھ کے مجسموں کی توڑ پھوڑ کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ شرپسند عناصرنے گزشتہ دیررات مجسموں کونقصان پہنچایا ۔ آج صبح گاؤں والوں نے مجسمہ ٹوٹا ہوا دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی ۔ معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولس انتظامیہ موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کو مجسمہ تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مریاہو کوتوالی علاقے کے تاج الدین پور گاؤں میں واقع ارولی شاہراہ پر سنسان جگہ پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور بودھ کا مجسمہ ایک ہی پارک میں اور نصب ہے ۔