جونپور میں پروانچل یونیورسٹی کے امتحانات تاحکم ثانی ملتوی

   

جونپور میں اسکول کے احاطے میں منیجر کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
جونپور: اترپردیش کے جونپور میں واقع ویر بہادر سنگھ پروانچل یونیورسٹی کے سیشن 2019-20 کی مین اور سمسٹر امتحانات کو تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے امیدواروں کو پرموٹ کے لئے واضح رہنما خطوط نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے مین امتحانات کرانے کے لئے پانچ اضلاع میں 813 سینٹر قائم کئے تھے ۔ ان سینٹروں پر 10 جولائی سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات کرانے کا مجوزہ منصوبہ تھا۔ مین امتحان میں چار لاکھ 80 طلبہ شرکت کرنے والے تھے ۔ اس درمیان کورونا انفیکشن کے پیش نظر انتظامیہ نے امتحانات کرائے بغیر ہی طالب علموں کو اگلے کلاس میں پرموٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔دو جولائی کو پرموٹ کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری ہونے والے تھے ۔ ہفتہ تک کوئی ہدایات نہ ملنے کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے 10 جولائی کو ہونے والے امتحانات کو فی الحال تاحکم ثانی ملتوی کردیا ہے ۔امتحان کنٹرولر بی این سنگھ نے بتایا کہ انتظامیہ نے رواں سیشن کے طالب علموں کو بغیر امتحان دیئے ہی اگلے کلاس میں پرموٹ کرنے کے لئے حکم دیا ہے ۔ لیکن ابھی تک نئے فیصلے پر کوئی ہدایات جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے امتحان اور پرموشن کا عمل تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ احکامات کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں اترپردیش کے جونپور کے سکرارا علاقے کے اترائی گاؤں میں واقع انٹرکالج کے منیجر کو نامعلوم بدمعاشوں نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔پولس نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سکرارا علاقے کے نظام الدین پور گاؤں کے رہنے والے سبھاپتی دوبے (70 ) نے اپنے گھر سے تھوڑی دور واقع اترائی گاؤں میں پنڈت سبھاپتی دوبے انٹرکالج قائم کیا تھا۔ کل سنیچر کی رات کھانا کھانے کے بعد اسکول کے احاطے میں واقع رہائش گاہ میں سو گئے تھے ۔ آج صبح لوگوں نے دیکھا تو ان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔مسٹردوبے غیرشادی شدہ تھے اور پیر سے معذور تھے ۔ ان کا قتل کیوں کیا گیا ابھی یہ بات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔