جوکووچ کاکوارٹر فائنل میں الکارازسے مقابلہ متوقع

   

میلبورن : دفاعی چمپئن جینک سنر اور آریانا سابالینکا آسٹریلین اوپن 2025 کے سنگلز ڈرازکی سرخی بنے۔ ایونٹ کا آغاز15جنوری کو میلبورن پارک میں ہوگا۔ ورلڈ نمبرایکجینک سنر، چلی کے نکولس جاری کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ 10 بارکے چمپئن نواک جوکووچ پہلے راؤنڈ میں امریکی وائلڈ کارڈ نیشیش بسواریدی سے مقابلہ کریں گے اور ممکنہ طور پرکوارٹر فائنل میں کارلوس الکارازکا سامنا کرسکتے ہیں۔ خواتین میں آریانا سابالینکا سابق یو ایس اوپن چمپئن سلوئن اسٹیفنز کے خلاف خطاب کے دفاع کا آغازکریں گی۔ دوسری سیڈ ایگا سوئیٹیک چیک ریپبلک کی کیٹرینا سنیاکووا سے مقابلہ کریں گی۔ تیسری سیڈکوکوگاف اور صوفیہ کینن کے درمیان پہلا راؤنڈ توجہ کا مرکز ہوگا، جبکہ چائنا کی زینگ کان وین دفاعی رنر اپ کے طور پر اپنے سفرکا آغاز کریں گی۔