جگتیال ۔ضلع جگتیال میں جماعت اسلامی ہند شاخ جگتیال کی جانب سے تلنگانہ ورکنگ جرنسلٹ یونین آئی جے یو پریس کلب جگتیال کے نو منتخبہ کمیٹی اور ارکان عاملہ کی تہنیتی تقریب کا دفتر جماعت پر انعقادعمل میں آیا۔اس موقع پر صدر جماعت اسلامی محمد عماد الدین عمیر اور محمد شعیب الحق طالب اور شیخ اسحاق علی کے ہاتھوں تمام کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اس موقع پر محمد عماد الدین عمیر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو غیر ضروری خبروں سے سماج کی بدنامی سے بچانے پر زور دیا۔ جناب شعیب الحق طالب نے بھی مخاطب کرتے ہوئے تمام کو مبارکبادپیش کی۔ سماج کی سدھار میں صحافت کا اہم کردار ہے۔ بعد ازاں صحافیوں کے ہاتھوں جماعت اسلامی کی جانب سے چلائی جارہی مہم سدبھاوانا فورم کے پامپفلیٹس کی رسم اجرای عمل میں لائی گئی ۔ قبل ازیں جناب غوث الرحمن نے نو منتخبہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلگو میں اسلام اور قران پر تفصیلی بیان کیا۔اس موقع پر محمد مقیم الدین محمد عبدالجواد کے علاوہ پریس کلب جنرل سیکریٹری ملا ریڈی نائب صدور مرزا فضل بیگ لکشما ریڈی بانکہ سرینو راجیندر ریڈی جواینٹ سیکریٹری ناراین ریڈی عبدالناظم اور خازن سریدھر اور آرگنایزنگ سیکریٹری خوجا عارف الدین ارکان عاملہ غوث شمو یونس سعید سلیمان سلیم کے علاوہ الیکشن کمیٹی رکن محمد عبدالمجاہد عادل کی بھی گلپوشی وشال پوشی تہنیت پیش کی گئی۔
