جگتیال میں محکمہ اوزان و پیمائش کے دھاوے

   

جگتیال : ضلع کلکٹر جی روی کے احکامات کے مطابق شہر جگتیال کے ٹاور سرکل کے احاطہ میں تیل کی فروخت کرنے والی دکانوں میں محکمہ جات سیول سپلائی اور اوزان و پیمانیجات کے ذریعہ دھاوے کئے گئے۔ضابطہ کی خلاف ورزی ، اوزان وپیمانے جا ت کی جانب سے جاری کردہ توصیف ناموں کی عدم موجودگی و دیگر اصولوں کی عدم عمل آوری کرنے والے 10 دکانوں کے مالکین پر تقریباَ َ 150000 روپئیپر مشتمل جرمانے عائد کئے گئے۔اس موقع پر غیر معیاری، ان برانڈیڈ اور طویل مدتی ذخیرہ کردہ پکوان کا تیل،غذائی اشیاء کو فروخت نہ کرنے ، ہر شئے کو مقررہ قیمت سے زائد داموں میں فروخت نہ کرنے اور ہر صارف کو رسید کی ادائیگی سے متعلق دکانداروں کو تاکید کی گئی۔حکومت کے احکامات کی پامالی کرنے والے مالکین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔اس موقع پر ضلعی عہدیدار برائے محکمہ سیول سپلائی چندن کمار،اوزان وپیمانے جات کے عہدیدارعزیز پاشاہ،اور نائب تحصیلدار راکیش کمار و دیگر موجود تھے۔