جگن حکومت کو دھمکی، کونسل میں دو بلز تلگودیشم کی ترمیمات کیساتھ منظور

   

امراوتی 17 ڈسمبر (پی ٹی آئی) وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت کو آج دھکہ لگا جب وہ آندھراپردیش قانون ساز کونسل میں اپنے دو بلز کی اصل حالت میں منظوری میں ناکام ہوگئی۔ ایوان بالا میں حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس اقلیت میں ہے اور تلگودیشم پارٹی اپنی دو ترمیمات شامل کروانے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ بلز آندھراپردیش میں پسماندہ طبقات کے کمیشن کے قیام اور آندھراپردیش کے قانونی تعلیم میں ترمیم سے متعلق تھے۔ اے پی کے تمام اسکولوں میں اول تا چھٹویں جماعت تعلیم کو تلگو سے انگریزی میڈیم میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تلگودیشم سے اس میں ترمیم کے ذریعہ انگریزی کے ساتھ تلگو میڈیم کو بھی شامل رکھنے کا مطالبہ منوالیا۔