کالیشورم پراجکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
امراوتی ۔17جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے آندھراپردیش کے ہم منصب وائی ایس جگن موہن ریڈی کو 21جون کو کالیشورم آبپاشی پراجکٹ کی افتتاحیتقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ جگن موہن ریڈی نے کے چندر شیکھر راؤ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ واضح رہے کہ جگن نے 30مئی کو بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری کے بعد کے سی آر کی یہ دوسری مرتبہ میزبانی کی ہے ۔ اس موقع پر کے سی آر کے فرزند کے ٹی راما راؤ ، سابق رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار ، پی راجیشور ریڈی بھی موجود تھے ۔ دونوں چیف منسٹروں نے ان دو تلگوریاستوں سے متعلق مختلف مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
