جگن کی کرپٹ حکومت کو خلیج بنگال میں ڈبودیا جائے، چندرابابو نائیڈو کی للکار

   

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے عوام پر زور دیا کہ وہ جگن موہن ریڈی کی بدترین کرپٹ حکومت کو خلیج بنگال میں ڈبودیں۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ جگن حکومت نے گزشتہ تین سال میں ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپئے لوٹ لئے ہیں۔ مہاناڈو کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہر قدم پر دھوکہ دینے والی حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں، ان کی پارٹی ہر موڑ پر عوام کا ساتھ دے گی اور پولیس ظلم کا مقابلہ کیا جائے گا۔