رانچی۔ 25 مئی (یواین آئی) اس سال دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جھارکھنڈ کے 640 عازمین حج کا پہلاقافلہ 26 مئی کو کولکاتا ہوائی اڈے سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا ہے ۔ یہ موقع جھارکھنڈ حج کمیٹی اور ریاستی حکومت کی لگن اور خدمت کے جذبے کا زندہ ثبوت بنا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی جھارکھنڈ حج کمیٹی کے چیئرمین اور ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری اور اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الانصاری نے کولکاتہ حج ہاؤس پہنچ کر عازمین حج سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ جیسے ہی دونوں وزراء حج ہاؤس پہنچے تو وہاں موجود عازمین حج میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔