جھارکھنڈ: دو مال گاڑیوں میں تصادم2 افراد کی موت، 4 زخمی

   

رانچی: فرخہ سے للمٹیا جا رہی مال گاڑی برہیٹ میں کھڑی تھی، تبھی للمٹیا سے کوئلہ لے کر فرخہ جا رہی مال گاڑی نے اس میں ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد اس لائن پر مال گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ ہو گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے برہیٹ میں کوئلہ ڈھونے والی دو مال گاڑیوں میں ٹکر ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فرخہ سے للمٹیا جا رہی مال گاڑی برہیٹ میں کھڑی تھی، تبھی للمٹیا سے کوئلہ لے کر فرخہ جا رہی مال گاڑی نے اس میں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں مال گاڑیوں کے انجن کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں شدید آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ صاحب گنج ہیڈکوارٹر سے جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوک کی لاش کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ صبح 3.30 بجے پیش آیا جس کی وجہ سے اس لائن پر مال گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لائن کو پھر سے شروع کرنے میں دو سے تین دن کا وقت لگ سکتا ہے۔