رانچی 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں ماویسٹوں نے سکیوریٹی فورسیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سی پی آئی ماویسٹوں کے ایک اجتماع کی اطلاع ملنے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی ۔ اس دوران سکیوریٹی فورسیس پر ماویسٹوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائی صبح چار بجے ہوئی ۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مراری لال مینا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔ ماویسٹوں کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔