حیدرآباد۔24ستمبر(سیاست نیوز) جھوٹی خبروں اور افواہ پھیلانے کے معاملہ میں شکایات میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جھوٹی خبروں کی ترسیل اور افواہ پھیلانے کے سب سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔این سی آر بی رپورٹ میں درج تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی اعتبار سے جھوٹی خبروں کو پھیلانے اور افواہوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ فروغ دینے کے 1527 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ مقدمات ریاست تلنگانہ میں میں درج کئے گئے ہیں اور ان کی تعداد 273 تک پہنچ چکی ہے ۔ افواہوں کو پھیلانے اور بیرون ملک میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد خبروں کو پھیلانے کے واقعات میں تلنگانہ کے سرفہرست قرار دیئے جانے کے ساتھ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے تمام شہرو ںمیں حیدرآباد سرفہرست شہر ہے جہاں جھوٹی خبروں اور افواہوں کے متعلق 208 شکایات درج کی گئی ہیں۔اے سی آر بی کے مطابق جھوٹی خبروں اور افواہوں کی شکایات کے سلسلہ میں مقدمات درج کرنے والی ملک کی تین سر فہرست ریاستوں میں تلنگانہ سب سے آگے ہے ۔ م
جبکہ تمل ناڈوں میں 188 مقدمات درج کے ساتھ ریاست تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح 166 جھوٹی خبروں کی ترسیل اور افواہیں پھیلانے کے معاملہ شکایات درج کی گئی ہیں اور اتر پردیش ان مقدمات کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ م