جہاز سازی،چین دنیا بھر میں سرفہرست برقرار

   

بیجنگ: چین رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران دنیا کا سب سے بڑا جہاز ساز ملک بن گیا ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں پیداوار ، نئے اور ہولڈنگ آرڈرز میں اس کا سب سے پہلا نمبر ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جون کے عرصہ میں چین میں جہاز سازی کی پیداوار 1 کروڑ 85 لاکھ ڈیڈ ویٹ ٹن(ڈی ڈبلیو ٹی) رہی جو کہ دنیا کی کل پیداوار کا 45.2 فیصد ہے۔جہاز سازی کی صنعت کاایک اور اہم اشاریہ “جہاز سازی کے نئے آرڈرز” ابتدائی 6 ماہ کے دوران 2 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی رہے ہیں جس کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 50.8 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ جون کے آخر تک چین کے جہاز سازی کے ہولڈنگ آرڈرز گزشتہ سال کی نسبت 18.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 10 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی ہو گئے ہیں جس کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 47.8 فیصد