جہد کار بالا گوپال کی یاد میں ہیومن رائٹس فورم کا جلسہ عام

   


حیدرآباد ۔6 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) انسانی حقوق کے نامور جہدکار بالا گوپال کی 13 ویں برسی کے موقع پر ہیومن رائٹس فورم نے میموریل میٹنگ کا اعلان کیا ہے ۔ سندریہ وگنانا کیندر باغ لنگم پلی میں 9 اکتوبر صبح 10 بجے تا شام 5 بجے ملک کے نامور جہدکار اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بالا گوپال کو خراج پیش کریں گے ۔ نامور رائٹر اروندتی رائے پی یو سی ایل کے مہر دیسائی ہیومن رائٹس فورم کی جہاں آراء اے آئی سی سی ٹی یو کے کلفٹن ڈی روزیریو کے علاوہ دیگر جہد کار حصہ لیں گے۔ اس پروگرام میں ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے انسداد پر اظہار خیال کیا جائے گا ۔ر