جی او 111 میں تبدیلیوں کے خلاف حکم التواء سے ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے جی او 111 میں حالیہ تبدیلیوں پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ چیف جسٹس اوجل بھویاں اور جسٹس سی وی بھاسکر ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کی جس میں جی او 111 میں حکومت کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ حکومت نے حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے اطراف ترقیاتی کاموں پر پابندی سے متعلق سرکاری احکامات کی جگہ پابندی کو ختم کرتے ہوئے جی او 69 جاری کیا ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے خواہش کی کہ نئے احکامات کو معرض التواء میں رکھا جائے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسی طرح کا ایک معاملہ زیر دوران ہے۔ ڈیویژن بنچ نے حکومت کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 26 اگسٹ کو مقرر کی ہے۔ ای ڈی کی جانب سے ایک خانگی ادارہ کی جائیدادوں کی ضبطی پر حکم التواء جاری کیا۔ ای ڈی نے خانگی کمپنی کے کو فاؤنڈر کی جائیدادوں کو ضبط کیا تھا جس کی مدت 180 دن گذر چکی ہے۔ عدالت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عبوری حکم التواء جاری کیا۔ ر