جی او 317 کے باہمی رضامندی تبادلے 20 فبروری تک مکمل کرنے کے احکامات

   

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تمام محکمہ جات کو حکم دیا کہ وہ جی او 317 کے باہمی رضامندی تبادلوں کے عمل کو 20 فبروری تک مکمل کردیں۔ ریاست کی تقسیم کے بعد نئے اضلاع کی تشکیل کے حصہ کے طور پر ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے متعارف کرائے گئے جی او 317 کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہیں باہمی رضامندی سے تبادلے کرنے کے عمل کو جاریہ ماہ کی 20 تاریخ تک مکمل کرنے کے جمعہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے تمام محکمہ جات کو نوٹس بھی روانہ کیا گیا ہے۔ احکامات میں بتایا گیا ہیکہ ملازمین کی جانب سے جی او 317 کے علاوہ میاں بیوی، طبی مسائل اور باہمی رضامندی کی بنیادوں پر تبادلے کرنے کی دی گئی درخواستوں کو 20 فبروری تک کلیئر کرتے ہوئے ان کے مطلوبہ اضلاع کو روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔