ممبئی: ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے گینگسٹر اعجاز لکڑوالا کی جیل میں مچھر دانی کے استعمال کی اجازت طلب کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم درخواست گزار (لکڑ والا) چاہے تو مچھر دانی کے متبادل کے طور پر اوڈوموس اور دیگر مچھر بھگانے والی ادویات کا استعمال کر سکتا ہے ۔لکڑ والا کو جنوری 2020 میں ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا وہ مفرور گینگسٹرداؤد ابراہیم کا ایک زمانے میں قریبی ساتھی ہوا کرتا تھا ، مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت متعدد مجرمانہ معاملات کا سامنا کر نے والا مافیا سرغنہ لکڑ والا فی الوقت ممبئی سے متصلہ نوی ممبئی میں واقع تلوجا جیل میں مقید ہے ۔