ممبئی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کی جانب سے بہت جلد میوچول فنڈز اور دوسری معاشی اشیا اپنے ڈیجیٹل پے منٹ ایپ جیو منی کے ذریعہ فروخت کی جاسکتی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہیکہ کمپنی کی جانب سے دو سہ ماہی کیلئے اپنے ملازمین ہی میں اس سرویس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ واضح رہے کہ جیو نے حال ہی میں آن لائین پلیٹ فارم جیو مارٹ کا بھی اعلان کیا ہے ۔