حیدرآباد /14 جون ( این ایس ایس ) جے ای ای 2019 نتائج کا جمعہ کو اعلان کردیا گیا ۔ جس میں حیدرآباد کے طلباء نے 20 رینکس میں 5 سرفہرست رینکس پر قبضہ کرلیا ۔ آکاش ریڈی 4 ویں ، کارتکیہ 5 ویں ، تریویش چندر 8 ویں ، کرشنا سوریا لکتھ 13 واں ، ایس سائی وگنا 14 واں رینک پر رہے ۔ ڈی چندر شیکھر نے ای ڈبلیو ایس زمرہ میں پہلا رینک حاصل کیا ۔ آئی آئی ٹی میں داخلوں کیلئے جے ای ای اڈوانس امتحانات ملک بھر میں منعقد کئے گئے تھے جس میں 1.65 لاکھ طلباء نے حصہ لیا تھا ۔