جے ای ای مین 2020 ء : دہرہ دوون کے بشر احمد سرفہرست

,

   

دہرہ دوون : اتراکھنڈ میں
JEE
مین 2020 ء کے امتحان میں دہرہ دوون کے بشر احمد نے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ وہ ریاست کے ٹاپر بن گئے ہیں ۔ انہوںنے 99.993 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ جوائنٹ انٹرنس اکزامنیشن مین اکزام 2020 ء کے نتیجہ کا جمعہ کو اعلان کیاگیا ۔ ریاست میں سرفہرست آنے کے باوجود 18 سالہ بشر احمد نے دوسرے دن صبح اپنی کامیابیوں کا جشن نہیں بنایا بلکہ وہ
JEE
اڈوانس 2020 ء کی تیاری کیلئے پڑھائی میں مصروف ہوگئے ۔ یہ امتحان 27 فبروری کو منعقد ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہرحال ہر امتحان میں ٹاپر ہونا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ممبئی سے کمپیوٹر سائینس انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ بارہویں کلاس میں انہوں نے سائنس اسٹرم میں 97.25 فیصد نشانات حاصل کئے تھے۔ اتراکھنڈ میں جملہ 13 ہزار طلباء نے امتحان لکھا ۔