جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش پر مودی کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی اور سماجی کارکن لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ لوک نائک جے پی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہندوستان کے لیے ان کا تعاون بے مثال ہے ۔ انہوں نے لاکھوں لوگوں کو قوم کی تعمیر میں خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ انہیں جمہوری نظریات کے علمبردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جے پرکاش نارائن 11 اکتوبر 1902 کو سیتاب دیارہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ جے پرکاش نارائن نے ہندوستان چھوڑو تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
جس نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ونوبا بھاوے کے سروودیا آندولن میں حصہ لیا اور 1974 میں اندرا گاندھی حکومت کے خلاف تحریک چلائی تھی۔