جے پور : راجستھان میں موسم کے بدلنے کی وجہ سے دارالحکومت جے پور سمیت آج بہت متعدد جگہوں پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ الور ضلع میں متعدد مقامات پر اولے پڑے ۔مغربی ہلچل کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کی وجہ سے صبح تقریبا پانچ بجے جے پور ، بھرت پور ، الور سمیت متعدد مقامات پر بارش ہوئی۔ جے پور شہر میں ہلکی بارش ہوئی۔ اسی طرح جے پور ضلع کے شاہ پورہ ،بستی سمیت متعدد مقامات پربارش ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسی طرح ضلع بھرت پور میں بھی کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ الور سے موصولہ خبر کے مطابق ضلع الور کے لکشمن گڑھ سب ڈویژن میں شاہدکا ، گوجر کھوہرا ، رونیجا پہاڑ سمیت آدھی درجن سے زائد دیہات میں صبح تقریبا پانچ بجے بارش ہوئی اور اس کے ساتھ ہی زبردست اولے گرے ۔ جس کی وجہ سے سرسوں ، گندم ، چنے ، پیاز اور سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ضلع کے مال کھیڑا ، رام گڑھ ، بہروڈ ، کشن گڑھ باس اور الور شہروں میں بارش کے ساتھ ہی اولے پڑے ۔