آئی پی ایل میں بنگلہ دیش کی حمایت کرنے کا شاخسانہ‘ راجیو رنجن کو ذمہ داری
پٹنہ۔10؍جنوری ( ایجنسیز )جنتا دل یونائٹیڈذرائع کے مطابق سینئر لیڈر کے سی تیاگی کو پارٹی سے بر طرف کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیاگی نے پارٹی لائن سے ہٹ کرموقف اختیار کیا تھا جس کے بعد جے ڈی یو قیادت نے ان سے دوری بنانے کا فیصلہ کیا۔کے سی تیاگی نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے کرکٹرمستفیض الرحمن کی حمایت میں بیان دیا تھاجو جے ڈی یو قیادت کو ناگوار گزرا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کھیل میں سیاست نہیں لانا چاہئے جب بنگلہ دیش نے ہندو کرکٹر لٹن داس کو اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے تو ہندوستان کو بھی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے ۔ پارٹی ترجمان راجیو رنجن کے حالیہ بیان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ جے ڈی یو کا اب کے سی تیاگی کے ساتھ کوئی رسمی تعلق نہیں رہ گیا ہے۔پارٹی قیادت نے فی الحال کے سی تیاگی کے خلاف کوئی باقاعدہ تادیبی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی وجہ پارٹی کے ساتھ ان کی طویل اور پرانی وابستگی بتائی جارہی ہے۔ جے ڈی یو کی قیادت نے اس معاملے پر فی الحال متوازن رُخ اختیار کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ یہ علیحدگی پوری طرح پرامن اور آپسی اتفاق سے ہوئی ہے۔ وہیں جے ڈی یو کے اندرونی حلقوں میں اسے ایک دور کے خاتمے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
، حالانکہ پارٹی قیادت مستقبل کی حکمت عملی اور تنظیمی مضبوطی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
