حاملہ بیوی کو امتحان ہال پہنچانے کیلئے ایک شخص نے اسکوٹر پر 1200 کیلومیٹر کا سفر طے کیا

   

٭٭ جھارکھنڈ کے رہنے والے 27 سالہ شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو مدھیہ پردیش میں ٹیچرس کی نوکری کے لیے امتحان ہال پہنچانے اسکوٹر کے ذریعہ 1200 کیلومیٹر کی مسافت طے کی۔ اس شخص نے کہا کہ ان دونوں نے اسکوٹر پر سفر کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ ٹرین سرویس بند ہے اور بسس بھی دستیاب نہیں تھے۔ ہمارے پاس جو کچھ بھی زیورت تھے انہیں 10 ہزار میں گروی رکھ کر ان پیسوں سے سفر کا آغاز کیا اور اپنی منزل کو پہنچ گئے۔