حجاب میں گینز ریکارڈ ۔ طالبہ محمد آسیہ کو عالمی اعزاز

   

Ferty9 Clinic

ٹمریز کی طالبہ کا فخریہ کارنامہ ، ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا کی طالبہ کو مبارکباد
حیدرآباد : 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے اقلیتی رہائشی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبہ محمد آسیہ نے حجاب میں رہتے ہوئے عالمی سطح پر ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔ حال ہی میں چننی ٹاملناڈو میں منعقدہ بین الاقوامی کراٹے مقابلے میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرتیہ وئے اس ہونہار طالبہ نے ثابت کردیا کہ حجاب کسی بھی خواب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ خود اعتمادی اور شناخت کی علامت ہے ۔ طالبہ محمد آسیہ کی یہ تاریخی کامیابی ناقابل فراموش ہے ۔ ایک ایسے تعلیمی ماحول سے تعلق رکھتے ہوئیے جو بالخصوص اقلیتی طلبہ کی تعلیمی اور ہمہ جہتی ترقی کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ عالمی سطح پر اپنا نام کراتے ہوئے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ پورے تلنگانہ کے اقلیتی تعلیمی نظام کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے ۔ اس کامیابی کا انکشاف ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے کیا ، جنہوں ننے اپنے دورہ ہنمکنڈہ کے دوران اقلیتی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا اور طالبہ آسیہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر طالبہ نے وزیر کو گنیز ریکارڈ کے سرٹیفیکٹس دکھائیں اور اپنی جدوجہد کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔5 اکٹوبر کو منعقدہ اس مقابلہ میں تقریباً 3 ہزار کراٹے چمپینز شریک ہوئے مگر سخت مراحل کے بعد صرف 863 افراد ہی کوالیفائی کرپائے جن میں محمد آسیہ کا نام نمایاں رہا ۔ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا نے اس بات کو خاص طور پر سراہا کہ آسیہ تلنگانہ کے اقلیتی تعلیمی ادارے سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی یقین دلایا کہ انہیں آئندہ کسی بھی مرحلہ پر مشکلات پیش آئی تو حکومت ان کیساتھ کھڑی رہے گی ۔ حجاب میں رہتے ہوئے عالمی اعزاز حاصل کرنا محمد آسیہ کا دلیرانہ اور باوار قدم ہے جو دیگر طالبات کیلئے ایک روشن مثال بن چکا ہے ۔ یہ کامیابی نہ صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ تلنگانہ مائناریٹیز ریذیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے تعلیمی ، اخلاقی اور تربیتی کردار کی واضح عکاس ہے جسے تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا ۔2