بیروت : حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا۔ حسن نصراللہ کے جسم پر کسی بڑے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ بظاہر حسن نصر اللہ کی موت دھماکے کی شدت سے ہوئی۔خیال رہے کہ حسن نصراللہ جمعہ کی شب بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ روز حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔