حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم میں صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک گنیش جلوس پر اچانک سنگباری کی گئی ۔ کہا گیا کہ بارہ گلی سے گنیش جلوس گذر رہا تھا کہ ایک عمارت سے اچانک سنگ باری پر حالات کشیدہ ہوگئے ۔ جلوس میں شامل افراد نے سنگباری کے بعد سڑک پر احتجاج شروع کردیا اور عمارت پر جوابی سنگ باری شروع کردی ۔ حالات کشیدہ ہونے پر اضافی پولیس کو طلب کرلیا گیا تھا جبکہ جلوس میں شامل افراد نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا اور سنگباری کرنے والوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ اپنے ٹیم کے ہمراہ وہاں پہونچ گئے اور جلوس کو آگے بڑھایا ۔ پولیس نے مقامی شخص جس کی شناخت سید محمد حسن رضوی کی حیثیت سے کی گئی ہے کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ب