سید خلیل احمد ہاشمی
آپ کا اسمِ گرامی شمس الدین محمد آپ کو عاجز نواز محبوب ربانی حضرت خواجہ شمس الدین محمد چشتی القادری اورنگ آبادی جیسے القاب سے یاد کیا جاتا ہے ۔آپ قطب دکن تھے اور محبوب علی پاشاہ آصف جاہ ششم کے دورِ حکومت میں تشریف فرما تھے اکثر آپ کا قیام اورنگ آباد دکن میں ہوا کرتا تھا ۔ حضرت خواجہ شمس الدین صاحب قبلہ قادریہ سلسلے میں حضرت پیر سید مصطفی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اور سلسلہ میں حضرت قطب الاقطاب خواجہ شمس الحق ؒ کے خلیفہ ہیں ۔آپ کو محبوب ربانی کے خطاب سے بھی نوازا گیا ۔
حضرت خواجہ شمس الدین صاحب قبلہ کو نام و نمود اور شہرت سے نفرت تھی ۔حضرت خواجہ شمس الدین صاحب قبلہ کے بے شمار کرامتیں ہیں۔حضرت خواجہ شمس الدین صاحب قبلہؒ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز سے نہایت عشق تھا ، اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز ؒ کو لوگ وہاں پر غریب نواز کہتے تھے اور خواجہ شمس الدین ؒکوخواجہ صاحب کے نام سے پکارتے اور جانتے تھے اور یہی چیز عاشق خواجہ غریب نواز ؒ ہونے کی دلیل ہے کہ خواجہ غریب نواز ؒ کے دربار میں سب لوگ شمس الدین کو خواجہ صاحب کے نام سے جانتے اور پہنچاتے ہیں ۔ آپ کا عرس ہر سال ۲۸ جمادی الثانی کو عظیم الشان پیمانے پر منایا جاتا ہے ۔ حضرت خواجہ صاحب قبلہ ؒ کا مزار مبارک اور گنبد حضرت شاہ نور حموی ؒ کے دائیں جانب واقع ہے اورآج بھی مرجع خلاق عالم ہے۔
