حیدرآباد۔10۔نومبر(سیاست نیوز) نبیرۂ حضرت شاہ محمد آغاداؤد قبلہؒ ابوالعلائی حضرت شاہ محمد قاسم قبلہ ابوالعلائی سجادہ نشین درگاہ حضرت آغاداؤد صاحب ؒفرزند حضرت شاہ محمدآغامحمد ابوالاعلیٰ ابوالعلائی المعروف صاحب میاںؒکا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت شاہ محمد آغاداؤد صاحب قبلہ ؒ میںرات 10 بجے ادا کی گئی ۔ امیر جامعہ نظامیہ حضرت مفتی خلیل احمد نے نماز جنازہ پڑھائی اور دعاء کی۔ تدفین درگاہ حضرت شاہ محمد آغاداؤد ؒ میں عمل میں آئی ۔ آغا محمد قاسم ابوالعلائی کے سانحہ ارتحال کی اطلاع کے ساتھ طبقہ علماء و مشائخین میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ انتقال کی اطلاع پر سرکردہ علماء و مشائخین نے مکان پہنچ کر نامزد سجادہ نشین مولانا شاہ آغاز محمد حسن میاں ابوالعلائی سے اظہار تعزیت کیا ۔ مرحوم صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ‘ قائد مقننہ جناب اکبر الدین اویسی ‘ ایڈیٹر اعتماد جناب برہان الدین اویسی کے ماموں زاد بھائی تھے ۔ مکان پہنچ کر پرسہ دینے والوں میں بیرسٹر اسدالدین اویسی ‘ جناب اکبر الدین اویسی ‘ برہان الدین اویسی ‘ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ‘ مولانا غلام سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ ‘ مولانا سید ابوالفتح بندگی پاشاہ قادری ‘ مولانا احسن بن عبدالرحمن الحمومی ‘ مولانا سید احمد اللحسینی القادری ‘مولانا سید ممشاد پاشاہ قادری ‘ مولانا صوفی مظفر علی ابوالعلائی و دیگر شامل ہیں۔3