حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی عبرقی شخصیت

   

مکہ مسجد میں شاہ ولی اللہ کانفرنس سے مولانا ڈاکٹر علی حسینی قادری، مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 جولائی (پریس نوٹ) مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللھی صوفی منزل مصری گنج حیدرآباد کے زیر اہتمام امام المحدثین فی الہند حضرت علامہ امام شاہ ولی اللہ محدث صوفی دہلوی قدس سرہ کے 272 ویں سالانہ عرس شریف کے موقع پر تاریخی مکہ مسجد حیدرآباد میں منعقدہ شاہ ولی اللہ کانفرنس سے ممتاز نوجوان عالم دین مولانا حافظ ڈاکٹر سید شاہ علی حسینی علی پاشاہ قادری منتخب سجادہ نشین درگاہ شریف قادری چمن نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے کچھ خاص بندوں کو ہر دور میں ہر زمانے میں اس دنیا میں پیدا کیا ہے اور صبح قیامت تک اپنے خاص بندوں کو پیدا کرتا رہے گا اور ان سے بڑے عظیم کام لیتا ہے اور یہ انبیاء کرام کے وارث ہوتے ہیں ۔انبیاء کرام علیہم السلام کا جو مشن رہا اسکو وہ آگے بڑھانے میں مصروف رہے ۔ کچھ ایسے اللہ کے مقرربین ہوتے ہیں کہ جنکا اثر آفاقی ہوتا ہے ۔علامہ امام شاہ ولی اللہ محدث صوفی دہلوی قدس سرہ صرف ایک ذات نہیں بلکہ ایک خانوادہ ہی ایک با برکت خانوادہ ہے انکی خدمات انکا اثر برِ صغیر پر برسا برس بلکہ صدیوں سے مرتب ہوتا ہوا آرہا ہے اور جب تک ہم قرآن و حدیث اور فقہ پڑھتے رہینگے انکا یہ فیضان جاری و ساری رہیگا اسکی وجہ یہ ہے کہ انکا مقصد اللہ کے بندوں کو خوب فیضیاب کرنا قرآن و احادیث سے قریب کرنا اور اللہ سے جوڑنا ہے۔ اسی مقصد کے تحت آپ نے قرآن مجید کا ترجمہ کیا اور اسطرح سب سے پہلے آپ نے قرآن مجید کے ترجمہ کی بنیاد ڈالی جو آج بھی دنیا بھر میں بندگان خدا کے لئے رہنمائی و رہبری کے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ۔
اس موقع پر مولانا سید علی حسینی علی پاشاہ نے مولانا صوفی عبدالقادر قادری چشتی ثانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ اس عظیم ہستی کی یاد میں پچھلے برسا برس سے حضرت شاہ ولی اللہ کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے جلسے تقاریر وغیرہ کا اہتمام کرنے کا جو بیڑا اٹھایاہے نا قابل فراموش خدمات ہیں مولانا ڈاکٹر حافظ قاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نے قرآت اور مولانا حافظ قاضی عظمت اللہ شاہ جعفری صوفی اعظمی نے نعت سنائی حضرت مولانا سید شاہ خواجہ غیاث الدین چشتی معینی اجمیری جانشین حضرت سید صولت حسین چشتی رح سابق دیوان درگاہ اجمیر شریف نے خصوصی دعا کی حضرت مولانا صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال پاشاہ قادری چشتی سجادہ نشین و متولی درگاہ شریف حضرت سلطان المجاذیبؒ نے صدارت کی مولانا حافظ شیخ فرید الدین زاہد چشتی قادری کریمی جانشین حضرت ابوالفیضان،مولانا سید شاہ عبدالواسع حسینی قادری امان پاشاہ نورانی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی مولانا الحاج قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ سجادہ نشین و نبیرہ حضرت سلطان الواعظین ؒنے مختصر خطاب کیا۔