حضرت محمدﷺ ایک مثالی شخصیت

   

محمد عبدالقدیر ایڈوکیٹ
ایک مثالی شخصیت کی حیثیت سے محمد ﷺ نے ان تمام اُمور پر عملی اقدامات کئے اور اس سلسلہ میں رہنمایانہ اُصول بھی فراہم کئے ۔ آپﷺ نے اپنی عملی زندگی سے ان تمام پر عمل کرتے ہوئے ایک مثالی شخصیت کامظاہرہ کیا۔
٭ آپ ﷺ نے فوجیوں کی قیادت کی اور بحیثیت جنرل جنگ میں فوج کی رہبری کی ۔
٭ آپ ﷺ نے شخصی طورپر معرکوں میں شرکت کرتے ہوئے ایک سپاہی کے لئے مثالی کردار پیش کیا اوراس کو سچائی ، انصاف اور آزادی کے مقصد کیلئے تیار کیا ۔
٭ آپ ﷺ نے اپنے مقتدیوں اور پیروی کرنے والوں کی ہدایت کیلئے قانون بنایا ۔
٭ آپ ﷺ نے مقدمات میں فیصلے کئے اور ججس اور مجسٹریٹس کو روشنی دکھائی
٭ آپ ﷺ نے شادی کی اور آدمیوں کو ان کے روزمرہ کے فرائض کی رہنمائی کی اور دکھایا کہ کیسے اُنھیں پیار کرنے والے شوہر اور مشفق باپ ہونا چاہئے ۔
٭ آپ ﷺ نے ایسے افراد کو سزا دی جو کمزور اور معصوم لوگوں پر ظلم کرتے تھے ۔
٭ آپ ﷺ نے ان لوگوں کی غلطیوں کو نظرانداز کیا جنھوں نے ان پر حملہ کیا تھا ۔
(اخذ : محمد ﷺ انسانیت کیلئے ایک مثالی شخصیت)