حضرت نظام الدین درگاہ 6ستمبر سے دوبارہ کھول دی جائے گی

,

   

نئی دہلی۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے انچارج سید ادیب نظامی نے جمعہ کے روز جانکاری دی ہے کہ مذکورہ حضرت نظام الدین درگاہ دہلی کو 6ستمبر سے دوبارہ کھول دیاجائے گا

ان لاک 4کے گائیڈ لائنس
کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد مذکورہ درگاہ کو مارچ کے وسط میں بند کردیاگیاتھا۔

حکومت کی جانب سے ان لاک 4کے گائیڈ لائنس جاری کئے جانے کے بعد مذکورہ درگاہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔

درگاہ نظام الدین اولیا کے انچارج سید ادیب نظامی نے اے این ائی کو جمعہ کے روز بتایا کہ گائیڈ لائنس کے مطابق تمام قسم کے انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں۔

نظامی نے اے این ائی کو بتایاکہ”مذکورہ درگاہ6ستمبر کے روز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ حکومت کے گائیڈ لائنس کے بموجب تمام انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں عوام کے لئے ہم درگاہ بند رکھی تھی۔اب ہم گائیڈلائنس کو ذہن میں رکھتے ہوئے درگاہ عوام کے لئے کھول رہے ہیں“

دہلی میں کویڈ19کے معاملات
جمعہ کے روز دہلی میں کویڈ 19کے 2914نئے معاملات درج کئے گئے‘ جو پچھلے چار دنوں میں سب سے زیادہ تھے اور اس کے ساتھ ہی جملہ معاملات185220تک پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی درالحکومت میں 13اموات کے ساتھ وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4513تک پہنچ گئی ہے

۔دہلی حکومت کے مطابق‘ مذکورہ تعداد اور سرگرم اور بحالی کے معاملات 18842اور161865ہیں