حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے ایک حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ونستھلی پورم کے علاقہ چنتل کنٹہ میں ریلاکس سنٹر پر حقہ سنٹر چلانے کی اطلاع ملنے پر ونستھلی پورم انسپکٹر اشوک ریڈی کی نگرانی میں سب انسپکٹر پربھاکر اور ان کی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 2 افراد محمد شعیب الدین اور سید سراج کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دونوں کے خلاف گزشتہ میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ انسپکٹر اشوک ریڈی نے بتایا کہ حقہ سنٹر چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ (ش)