حلقہ اسمبلی آرمور کیلئے 30 کروڑ روپئے منظور

   

Ferty9 Clinic

آرمور :20؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی آرمور کی نمائندگی پر آرمور حلقہ اسمبلی کیلئے 30 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور کے ترقیاتی کاموں کیلئے نمائندگی کی تھی ۔ اس طرح تلنگانہ ریاستی حکومت نے جملہ 30 کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں لائی یہ منظوری Go.Rt.No185MA & UD Dated:20-08-2019 کے تحت آرمور میونسپل میں ضم ہونے والے شہر پرکٹ ، مامڈپلی کیلئے 20 کروڑ روپئے اس کے علاوہ نظام آباد کارپوریشن میں ضم ہونے والے دیہات جو حلقہ اسمبلی آرمور میں واقع ہے مانک بھنڈار ، بور گائوں کیلئے 10 کروڑ کی منظوری عمل میں لائی گئی یہ جملہ 30 کروڑ روپئے کی منظوری تلنگانہ اربن فینانس انفراسٹکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TUFIDC) کے تحت عمل میں لائی ۔اس فنڈ س کا ڈرین ، سڑک ، پارک ، قبرستانوں کی ترقی کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ اس ترقیاتی فنڈز کی منظوری پر رکن اسمبلی آرمورنے وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر ، ٹی آرایس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر ، سابقہ ایم پی کے کویتا کا شکریہ ادا کیا ۔