ملٹر ی انٹلیجنس نے پاس اوور پر حملے کی ابتدائی علامت کو پکڑلیاتھا‘ جو اس سال 5 اپریل کو ہوا تھا
تل ابیب۔ اسرائیلی میڈیا کی خبر کے مطابق حماس نے ابتدائی طور پر پاس اوورکے موقع پر 7اکتوبرکو سرحد پار سے حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی‘ لیکن اسرائیل کی جانب سے الرٹ کی سطح میں اضافہ کے بعد اسکو منسوخ کردیاتھا۔
ملٹر ی انٹلیجنس نے پاس اوور پر حملے کی ابتدائی علامت کو پکڑلیاتھا‘ جو اس سال 5 اپریل کو ہوا تھا‘ اس کے بعد چوکسی میں اضافہ کردیاگیاتھا۔
ٹائمزآف اسرائیل کے ائی ڈی ایف کے 8200سگنل انٹلیجنس یونٹ کے نامعلوم سپاہیوں کا حوالے سے چیانل 12کی خبر کے مطابق ملٹر ی انٹلیجنس نے پاس اوور پر حملے کی ابتدائی علامت کو پکڑلیاتھا‘ جو اس سال 5 اپریل کو ہوا تھا‘ اس کے بعد چوکسی میں اضافہ کردیاگیاتھا او رائی ڈی ایف نے اس واقعہ کو فرضی الارم سمجھا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی خبر میں کہاگیا ہے کہ اس کوشش کے بعد کے عرصے میں‘ حماس اس خوف کے ساتھ کہ اس کی صفوں میں اسرائیل خبر موجود ہیں‘ اس نے اپنی داخلی سلامتی کو بڑھایا اور اس کے بیشتر افراد کو اپنے اگلے منصوبے سے بے خبر رکھا۔
اکتوبر7کی صبح سمچات تورہ کی یہودی تعطیل کے موقع پر‘حماس کے تقریبا3000جنگجوغزہ پٹی میں زمینی‘ فضائی او رسمندری راستے سے اسرائیل میں داخل ہوئے جس میں تقریبا1200اسرائیلی ہلاک اور تمام عمر کے 240کو یرغمال بنالیاگیاتھا‘ او رڈھال کے طور پر ہزاروں راکٹیں اسرائیل کے ٹاؤنس اور شہروں پر داغے گئے۔
ان میں سے 50یرغمالیوں کو رہا کردیاگیا ہے جو قطر کی ثالثی پر مشتمل معاہدہ کا حصہ ہے جس میں 26خواتین بھی شامل ہیں اور15غیرملکی شہری بھی ہیں جنھیں اس معاہدے کے تحت رہا کیاہے۔