کابل: حکام نے افغانستان کے مغربی صوبے نمروز میں 10 ٹن غیر قانونی منشیات کو آگ میں جلا کر تباہ کر دیا۔صوبائی ڈائرکٹر (منشیات) عبدالوسیع ریحان نے کہا کہ ممنوعہ اشیاء بشمول ہیروئن، افیون، چرس اور ہیروئن بنانے میں استعمال دیگر اشیاء کو گزشتہ چار ماہ میں صوبے سے برآمد کیا گیا اور ہفتہ کو سرعام جلا دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ اپریل 2022 میں افغانستان کی نگراں حکومت نے افیون کی کاشت، منشیات کی پروسیسنگ اور منشیات کی اسمگلنگ پر پابندی عائد کر دی تھی۔