حکومت جانوروں کا تحفظ کرے:رشمی گوتم

   

چنئی: جنوبی ہند کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے ایچ سی یو کے جاری تنازعہ پر حکومت سے اپیل کی ہے کہ فیصلے کرتے وقت پرندوں اور جانوروں کا بھی خیال رکھا جائے۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں رشمی گوتم نے کہا، یہ ویڈیوکسی سیاسی نظریے کے خلاف نہیں ہے، بلکہ صرف جنگل کے حیات کے تحفظ سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پرندوں کی دلخراش چیخیں سن کر وہ بے حد افسردہ ہوگئیں۔ انہوں نے مزید کہا یہ نہ صرف پرندے بلکہ مور، ہرن اورکئی دوسرے جانوروں کی رہائش گاہ ہے۔ گرمی کی شدت میں ان جانوروں اور پرندوں کو بے گھرکرنا کتنا صحیح ہے؟ اداکارہ نے حکومت سے ان جانوروںکی بحالی اور تحفط کے لیے موثر اقدامات کرنے کی درخواست کی۔