حکومت فروغ اُردو کے لئے شاہ رخ‘ سلمان اور کیٹرانہ کو استعمال کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

,

   

خانگی اداروں سے اُردو کے فروغ میں سخت مقابلے کے پیش نظر مذکورہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار اپنی زبان سے اُردو کے کچھ الفاظ کا استعمال کریں اور اس کا استعمال ویڈیو ز میں کیاجائے ۔

نئی دہلی۔اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ اُردو زبان کے فروغ میں خانگی ادارو ں سخت مقابلہ درپیش ہے ‘ بالآخر مودی حکومت نے بالی ووڈ کے اثر کا استعمال کرنے کو قطعیت دیدی ہے۔

خود مختار ادارہ نیشنل کونسل برائے فروغ اُردو( این سی پی یو ایل) کو ایچ آر ڈی منسٹری کے تحت کام کرتا ہے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان‘ سلمان خان اور کیٹرینہ کیف جیسی سوپراسٹارس کی مدد سے فروغ اُردو کاکام انجام دیں گے۔

مذکورہ این سی پی یو ایل کو خانگی اداروں اور تنظیموں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے جو فروغ اُردو کے نام پر تقاریب منعقد کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بھی اکٹھا کررہے ہیں۔

ڈائرکٹر این سی پی یو ایل عقیل احمد نے دی پرنٹ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’مذکورہ کونسل نے اُردو کو ایک زبان کے طور پر فروغ دینے کاکام کیاہے مگراب تک جو ہم نے کہاکہ وہ اس زبان میں لٹریچر پیش کرنے کا کام کیا ہے۔

اب ہم چاہتے ہیں صرف لٹریچر نے بلکہ لسانیت کی بنیاد پر فروغ کی طرف توجہہ مرکوز کریں‘‘۔

احمد نے کہاکہ’’ ہم بالی ووڈاداکار جیسے مشہور نام شاہ رخ خان او رسلمان خان سے رجوع ہونگے اور ان سے اُردو کے لئے کچھ الفاظ ادا کرنے کو کہیں گے ‘ اورہمارے تقاریب میں ان ویڈیوز کا استعمال کیاجائے گا‘‘