حکومت موظف ملازمین کے مسائل جلد حل کرے۔ میکا کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/23 نومبر، ( پریس نوٹ ) میناریٹی ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس جناب سید بشیر الدین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وظیفہ یابوں اور سرکاری ملازمین کے مختلف مسائل جلد از جلد حلکئے جائیں، پی آر سی کے بقایہ جات کی اجرائی عمل میں لائی جائے، ہیلت کارڈ رکھنے والوں خاص کر موظف طبقہ ، سرکاری ملازمین اور صحافیوں کے علاج کیلئے علحدہ دواخانہ مختص کیا جائے جس میں آؤٹ پیشنٹ علاج کی سہولت ہو، بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 5 ہزار روپئے الاؤنس ، گرانی الاؤنس کی اجرائی اور مخلوعہ سرکاری جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ موظف طبقہ کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ، ویلنس سنٹر میں اِن پیشنٹ کا اہتمام کیا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد ناظم علی نائب صدر، عصمت علی جائنٹ سکریٹری، سید احمد حسین ہاشمی عاملہ ممبر ، محمد خان، ایم اے رحمان، محمد علی، محمد کوثر علی خاں، سید علیم احمد، سید احمد، روی کمار، محمد منصور علی، محمد خواجہ غریب، ضمیر پاشاہ، محمد نصیر الدین خاں، محمد برہان، محمد ولایت حسین، محمود علی ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ناظم علی نے شکریہ اداکیا۔