حیدرآباد 7نومبر (سیاست نیوز) کانگریس نے کے سی آر حکومت کی ناکامیوں کو عوام میں اجاگر کرنے منفرد تشہیری مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت سوشیل میڈیا و تلگو چیانلس میں مختصر فلمیں پیش کی جارہی ہیں جن میں کے سی آر کے وعدوں کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔ کے سی آر کی تبدیلی اور کانگریس اقتدار کے عنوان سے یہ مہم شروع کی گئی جس میں چیف منسٹر اور ان کے قریبی افراد کی نقل کرکے اداکاروں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ کانگریس روزانہ حکومت کے ایک وعدے کی تکمیل میں ناکامی کا حوالہ دے کر ایک فلم جاری کرے گی۔ تبدیلی ضروری ہے کے عنوان سے چھوٹی اشتہاری فلمیں تیار کی گئی ہیں۔ پارٹی اور صدر پردیش کانگریس نے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ سے اشتہاری فلموں کی تشہیر کی ہے۔ چیف منسٹر اور ریاستی وزراء کو مختلف کردار میں پیش کیا گیا ہے۔