حکومت کی پالیسیوں سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) لائیف انشورنس اور گاڑیوں کے انشورنس کی شرحوں میں اضافہ کی تجاویز کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عام آدمی کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے اور اس کی پالیسیاں عام آدمی کی کمر توڑ رہی ہیں۔ حکومت نے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح سود میں کمی کی بھی تجویز رکھی ہے ۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے میڈیا سے کہا کہ مودی حکومت میں پیداوار ‘ روزگار اور روپئے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے ۔