نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ حکومت ملک کو کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کا ایک بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے مقصد سے اس شعبے کے لیے پروڈکٹیوٹی لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم پر بھی غور کر سکتی ہے ۔صنعتی تنظیم فکی کے ذریعہ یہاں ہندوستان کو عالمی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا مرکز بنانے کے سلسلے میں تیسری کانفرنس کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے سخت قوانین اور مزدوری کی بڑھتی ہوئی لاگت کے پیش نظر کیمیکل انڈسٹری کو اس کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اس کے باوجود وہ اپنی مصنوعات اور پیداواری صلاحیتوں کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ہندوستان ایک متبادل مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی مقامی مارکیٹ ہونے کے باوجود برآمدات کے بے پناہ امکانات ہیں تاہم کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت ہندوستان کو ایک بڑا عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے حق میں ہے اور اس پی ایل آئی اسکیم کے پیش نظر کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے بھی غور کیا جائے گا۔
