حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی غیر معینہ ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو شدید تکلیف لاحق ہوگئی ہے۔ عوام سفر شہر میں سفر کرنے کے لئے میٹرو ریل سے استفادہ کررہے ہیں۔ حیدرآباد میٹرو ریل نے بتایا کہ آر ٹی سی ملازمین کے پہلے دن ہی میٹرو ریل میں سفر کرنے والو ں کی صبح 11بجے تک تعداد ایک لاکھ مسافرین نے میٹرو ریل سے سفر کیا ہے۔ میٹر ریل اسٹیشنوں پر عوام کی کافی بھیڑ دیکھی گئی ہے۔ \
حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ اگر آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری رہی تو میٹرو ریل کے اوقات میں توسیع کی جائے گی اور مزید ملازمین کی خدمات حاصل کی جائے گی۔