حیدرآباد 14 جنوری(یواین آئی) آرمی ڈے کے حصہ کے طورپر حیدرآباد کے آرٹلری سنٹرمیں 600اگنی ویروں نے منی میراتھن میں حصہ لیا۔اس میراتھن کا اہتمام آرٹلری سنٹر کی جانب سے کیاگیا تھا۔اگنی ویروں کے علاوہ آرٹلری سنٹر کے تقریبا 300فوجیوں نے بھی اس میراتھن میں جوش وجذبہ کے ساتھ حصہ لیا ۔ مشہور ملکھاسنگھ اسٹیڈیم میں اس میراتھن کاآغاز ہوا جس کے دس کلومیٹر کا احاطہ کیاگیا۔