حیدرآباد: شہر کے پاش علاقہ امیر پیٹ میں ہوئے واقع اناپورنا اپارٹمنٹ میں دو قبل پیش آئے اسروکے سائنسداں 56سالہ سریش کمار کے سنسنی خیز قتل کی واردات کے سلسلہ میں ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کو ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ سائنسداں ہم جنس پرست تھا۔
ذرائع کے مطابق کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو جس کانام سرینواس بتایا گیا ہے حراست میں لے لیا۔ سرینواس وجے ڈائیگناسٹک سنٹر کا ملازم بتایا جاتا ہے اس سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتول او رملزم کے درمیان گذشتہ چند عرصہ سے ہم جنس پرستی کا معاملہ چل رہا ہے۔ ملزم اکثر مقتول کے خون کے معائنہ کے سلسلہ میں اس کے گھر آیا کرتا تھا۔
چنانچہ دو دن قبل سرینواس مقتول کے گھر پہنچا جہاں دونوں میں کسی مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ملزم سرینواس نے آہنی سلاخ سے سائنسداں کے سر پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں سائنسداں سریش کمار کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے مقتول کے سیل فون کے ذریعہ سے ملزم کا پتہ لگایا۔ پولیس نے سرینواس کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا پتہ لگارہی ہے۔