حیدرآباد اور شکاگو کے درمیان 13 جنوری سے راست فلائیٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: ایر انڈیا بنگلور اور سان فرانسیسکو اور حیدرآباد اور شکاگو کے درمیان نان اسٹاپ پروازوں کے آغاز کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ 9 جنوری سے بنگلور اور سان فرانسیسکو کے درمیان پرواز کا آغاز ہوگا جبکہ حیدرآباد سے شکاگو کیلئے راست پرواز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔ حیدرآباد اور شکاگو کے درمیان پروازیں ہفتہ میں ایک دن جمعہ کو رہیں گی۔ حیدرآباد سے 12.50 بجے دوپہر کو فلائیٹ روانہ ہوگی جو شکاگو کے مقامی وقت کے مطابق شام 6.05 بجے پہنچے گی۔ واپسی میں ایر انڈیا کی فلائیٹ ہر چہارشنبہ کو رہے گی۔