حیدرآباد: گوپال پورم پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شخص نے شراب پی کر اپنے سگے چھوٹے بھائی کاقتل کرنے واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائی دسہرہ تہوار کے موقع پر گھرمیں مئے نوشی کررہے تھے۔ اسی دوران ان میں کسی بات کو لے کر جھگڑا شروع ہوگیا۔ شدید غصہ میں آکر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ افراد نے اسے فوری دواخانہ منتقل کیاجہاں علاج کے دورا ن جانبر نہ ہوسکا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری مقام واردات پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلی۔ پولیس نے اس حوالہ سے ایک کیس درج کرلیا ہے۔