حیدرآباد : رواں سال نمائش میں سوائن فلو پھیلنے کااندیشہ ، عوام کو احتیاطی تدابیر کرنے ڈاکٹرس کا مشورہ 

,

   

حیدرآباد : نمائش اپنے زبردست جوش و خروش سے آگے بڑھ رہا ہے۔ شائقین کا دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ پچھلے دنوں سنکراتی کے موقع پر نمائش میں زبردست ہجوم دیکھا گیا ۔ لیکن نمائش جانے والے شائقین کی سوائن فلو سے احتیاطی تدابیر برتنے کی ضرورت ہے۔ شہر کے سرکاری اسپتال گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے بتایا کہ شہر میں سوائن فلو تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

ڈاکٹرس کے مطابق ہر پانچ مریضوں میں سے تین مریضوں میں سوائن فلو پایاگیا۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مقامات بالخصوص نمائش میں جانے سے قبل احتیاطی تدابیر کریں ۔ ڈاکٹرس نے بتایاکہ سوائن فلو سردی کے موسم میں زیادہ پھیلتا ہے ۔ گاندھی اسپتال کے سپرینڈنٹ ڈاکٹر شراون کمار نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ عوامی مقامات میں جانے سے پرہیز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو سوائن فلو کے آثار پتہ چلے توفوراً ڈاکٹر سے رجوع ہوں ۔

ڈاکٹر کمار نے بتایاکہ سوائن فلو کے آثار میں تیز بخار ، کھانسی ، گلے کادرد ، جاڑا، کمزوری ہے ۔